ساہیوال؛ انٹرنشپ کے پہلے بیج کے مکمل ہونے پر فرینڈز آف پولیس میں سرٹیفکیٹس تقسیم  

15

ساہیوال، 26 اکتوبر (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق انٹرنشپ کے پہلے بیج کے مکمل ہونے پر آر پی او آفس ساہیوال میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد کے ہمراہ  پہلے یوتھ  بیج انٹرنشپ مکمل کرنے والے فرینڈز آف پولیس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔آر پی او ساہیوال محبوب رشید نے تمام امیدواران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنشپ کرانے کا مقصد پولیسنگ سسٹم کو سمجھنا اور اس سے فائدہ اٹھانا اور آگاہی حاصل کرنا ہے۔آر پی او ساہیوال  نے بتایا کہ انٹرنشپ کرنے والے تمام انٹرنیز کو پولیس کی جانب سے عوام الناس کو دی جانے والی سہولیات، خدمات، قانونی معاملات، جدید ایپس و ٹیکنالوجی کا طریقہ کار سمجھایا گیا ہے جسکو نوجوان نسل اپنی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کرسکے۔