ساہیوال ؛ روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر

32

ساہیوال،13 اکتوبر (اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی نے کہا ہے کہ نوجوان طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں روڈ سیفٹی اور حادثات سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

 گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس ساہیوال میں ٹریفک آگاہی سیمنیار  میں اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے طلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق مناسب ہدایات دیں اور کہا کہ  لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق اب ہیلمٹ کا چالان  2000 ہو گیا ہے، موٹر سائیکل سوار سیفٹی ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں، ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں موٹر سائیکل سوارکو 80فیصد سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر طلباء اور لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل کا استعمال ہرگز نہیں کرسکتے اور یہ قانوناً جرم بھی ہے۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی نے کہا کہ سڑک پر چلتے ہوئے نظم و ضبط کا خیال  کریں اور ایسے ہر اقدام سے بعض رہیں جن سے اپنی اوردیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی جان کیلئے خطرے کا باعث بنتا ہو،تیز رفتاری سے اجتناب اورلین لائن کی پابندی پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مہذب معاشرےکا شہری ہونےکےناطےٹریفک قواعد و ضوابط کی پاسداری پرعملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر سعید احمد لودھی نے مزید کہا کہ سموگ کے دوران ماسک کا استعمال کریں، ماحول کو فضائی آلودگی سے بچائیں۔

سمینار کےاختتام پر کرنل(ر)حسن امام،ڈائریکٹر غلام سرور ایڈمن منیجر  نےطلباء کو روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ساہیوال سعید احمد لودھی اور انکی ٹیم  کا شکریہ ادا کیا اوراس اقدام کو سراہا۔