جدہ ، 02 اکتوبر(اے پی پی ): سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کا مستقبل روشن ہے اور دونوں برادر اسلامی ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ملکر ایک ساتھ آگے بڑھیں گے۔











