سکھر۔10اکتوبر(اے پی پی): سکھر الیکٹرک کمپنی کے سی ای او سعید ڈاوئچ نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیپکو کے تمام پانچ سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے،شہر کو لوڈشیڈنگ فری کرنے جارہے ہیں ، اس لئے چوری ختم کر کے بقایات کی وصولی جاری ہے، تمام سرکلز میں آپریشن کے دوران 2 ارب 19 ارب روپے بقایات کی مد میں وصول کئے گئے ہیں، سیپکو کے تمام سرکلز میں 171 روپے کے بقایات ہیں،چوری شدہ علاقوں سے 480 ٹرانسفارمز اتار لئے گئے ، 741 مقدمات درج،146 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،قاسم آباد فیڈر پر شہری علاقے نواں گوٹھ کے 24 ٹرانسفارمرز پر 88 کروڑ روپے کے بقایات ہیں، نواں گوٹھ کے 24 ٹرانسفارمرز پر بجلی منقطع کی جارہی ہے،علاقے کے 1400 کنکشن متاثر ہوں گے،اس وقت نواں گوٹھ کے علاقے میں 24 میں سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔











