فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے: محسن نقوی

9

لاہور، 19اکتوبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں انھوں نے 34 ترجیحی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے عوامی فلاح کے 34 ترجیحی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ فلاح عامہ کے پراجیکٹس میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے اور منصوبوں سے متعلقہ امور کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔انھوں نے کہا کہ پی اینڈ ڈی بورڈ باقاعدگی سے آکر ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لوں گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈورنز فوٹیجز کے ذریعے منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیاوزیر اعلی محسن نقوی نے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کے بہترین نظام پر چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

ایجوکیشن،جنگلات فشریز اینڈوائلڈ لائف،اوقاف،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے،چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔