کوئٹہ16اکتوبر(اے پی پی): نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ قدرتی افات کو روکنا انسان کی بس کی بات نہیں جبکہ قدرتی آفات نے دنیا میں تباہی و بربادی لانے کے ساتھ غربت میں اضافے کا ذمہ دار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ڈیزاسٹرز رسک ریڈکشن ڈے کی مناسبت سے پروانشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مقررین نے قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کو کلچر دینے اور اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ عوامی آگہی دینے اور قدرتی آفات کے نتیجے میں نقصانات کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی کو مختلف سطحوں پر عملی جامہ پہنانے پر زور دیا اس موقع پر دیگر معززین نے بھی خطاب کیا۔ نگران وزیر داخلہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان وسیع پیمانے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے لیکن بلوچستان کو اپنے ناہموار علاقوں، ساحلی علاقوں اور صحراوں کے ساتھ، آفات کی تیاری اور ردعمل کے لحاظ سے وسیع چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ اس خطے کی حفاظت کے عبوری نگہبان کے طور پر، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حکمت عملی نہ صرف مضبوط ہے بلکہ بدلتی ہوئی ماحولیاتی اور سماجی حرکیات کے مطابق بھی ہے ہم ایک ایسے بلوچستان کی تعمیر کرنا، جو موئےثر طریقے سے آفات کو کم کر سکے گئی ہمیں ایک بڑی ذمہ داری ورثے میں ملی ےہم سب مل کر صوبے کی ترقی اور بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔











