قصور؛بدنام زمانہ شراب فروش گرفتار، 100 بوتل شراب ووٹکا برآمد

24

قصور،11اکتوبر(اے پی پی):تھانہ صدر قصور پولیس کی ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں کارروائی،بدنام زمانہ شراب فروش ملزم نعیم عرف نعیمہ گرفتار کرلیا گیاہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 100 بوتل شراب ووٹکا برآمد ہوئی،مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم پتوانوالا کا رہائشی ہے جو شہر قصور اور گردونواح میں شراب فروخت کرتا تھا،تھانہ صدر قصور پولیس نے امتناع منشیات کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔