مری؛ چلہ گاہ کے پاس جنگل میں آگ لگ گئی،ریسکیو اہلکار قابو پانے میں مصروف

19

مری،03 اکتوبر(اے پی پی ):نیو مری چلہ گاہ کے پاس جنگل میں آگ لگ گئی،فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

 آگ لگنے کی کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی ایمبولنس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا تھا،ریسکیو اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔واقع کی اطلاع متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کو فراہم کر دی گئی ہے۔