لاہورہائی کورٹ ملتان بینچ کےاسسٹنٹ رجسٹرارپروٹوکول کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا

25

ملتان، 27 اکتوبر (اے پی پی):لاہورہائی کورٹ ملتان بینچ کےاسسٹنٹ رجسٹرارپروٹوکول جاوید سعید خان کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔نمازجمعہ ابدالی مسجد میں ادا کی گئی ۔

نمازجنازہ میں صاحبزادہ حمادسعید،فانوس خان،فاروق خان،انورخان،ملک اختر،سینئرجج ملتان کے صاحبزادے کمیل سرفرازدوگر، ایڈیشنل رجسٹرار سجاد احمد ڈپٹی رجسٹرار پروٹوکول زاہد محمود، ڈپٹی رجسٹرار جنرل ذوالفقارعلی اعوان،کمشنرملتان عامرخٹک ،سینئر پی اے رجسٹرارملتان عمر حیات ،پروٹوکول آفیسرشاہداقبال لک سمیت ہائی کورٹ وسیشن کورٹ ملتان کے وکلاء اورشہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔