ملتان، 20 اکتوبر ( اےپی پی): ورلڈ شیف ڈے کے موقع پر ملتان میں کوتھم شیف میلہ ڈی ایچ اے ایرینا میں سجایا گیا جس میں جنوبی پنجاب بھر سے چھ سو نوجوان شیف کے برینڈز ہوٹلز۔ ریسٹورنٹ کیفے سے تعلق رکھنے والے دو سو تجربہ کار پروفیشنل شیف نےبھی شرکت کی ۔ریلی نکالی۔پروفیشنل شیف کمیونٹی کے درمیان پاکستانی۔ کانٹی نینٹل ۔ پاستہ ۔بیکری آئٹمز اور کیک ڈیکوریشن کے فوڈ آئٹمز مقابلے کروائے گئے سکول کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے مابین بھی الگ الگ کیٹیگریز میں کوکنگ مقابلے کروائے گئے۔ ماہر شیف کے ہاتھوں سے تیار کیے جانیوالے چٹ پٹے ذائقہ دار کھانوں سے مہمانوں کی بھی خاطر تواضع کی گئی چیف آرگنائزر و سی ای او کوتھم وقاص رضا نے کہا کہ شیف ورلڈ ڈے پر سفید جیکٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خوش ذائقہ کھانوں سے کی مہکی ہوئی شیف تقریب سجائی گئی تقریب کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار چوہدری صائم ذوالفقار تھے ان کے علاوہ شہر کی اہم شخصیات نے بھی شیف میلہ میں شرکت کی ۔











