ملتان 28، اکتوبر (اے پی پی ):وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مزید 98صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔86مقدمات کا اندراج ہوا، ڈی جی خان کے مختلف علاقوں سے 2 بجلی چوروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔بجلی چوروں کو67 لاکھ70 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔27اکتوبر 2023ء کو ملتان سرکل میں 7بجلی چوروں کو700000روپے جرمانہ عائد کیا اور7مقدمات کا اندراج ہوا۔
ڈی جی خان سرکل میں 22 صارفین کو680000روپے جرمانہ عائداور22مقدمات درج ہوئے جبکہ مختلف علاقوں سے 2بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 6صارفین کو 400000روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج، بہاولپور سرکل میں 10صارفین کو1060000روپے جرمانہ عائداور10مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں 17صارفین کو970000روپے جرمانہ عائداور9مقدمات درج، رحیم یار خان سرکل میں 19صارفین کو510000روپے جرمانہ عائداور19مقدمات درج، مظفرگڑھ سرکل میں 12صارفین کو470000روپے جرمانہ عائداور8مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں ایک صارف کو40000روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،خانیوال سرکل میں 4صارفین کو1940000روپے جرمانہ عائداور4مقدمات درج ہوئے۔
ریجن بھر میں نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں 5 کروڑ66 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔ میپکو شادن لُنڈ سب ڈویژن کے زیر انتظام دیہاتوں میں بجلی چوری، واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کر کے لائنیں اتار لیں۔ رحیم یار خان، ساہیوال اور پاکپتن کے مختلف علاقوں میں میں 25لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر15 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار ے گئے۔











