ملتان؛ ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر کا ضلع کونسل کا دورہ، دفاتر اور برانچوں کا تفصیلی معائنہ کیا

36

ملتان، 05اکتوبر(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے ضلع کونسل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل کے دفاتر اور برانچوں کا تفصیلی دورہ کیا، قبل ازیں کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر نے ضلع کونسل لان میں پودے بھی لگائے۔

بعد ازاں کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر کی صدارت میں ضلع کونسل کے افسران کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں چیف افسر ضلع کونسل محمد حسین بنگش نے انتظامی معاملات پر بریفنگ بھی دی ۔انہوں  نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے ریونیو وصولی کے ذرائع میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ تجاوزات کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبوں کو ترجیح بنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ روڈز اور صاف پانی کی سکیموں کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں گے جبکہ بستی ملوک اور قادرپورراں سمیت نواحی علاقوں میں سیوریج سسٹم بہتر کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ بائی لاز اور کمرشلائزیشن کیلئے ماسٹر پلان کو مدنظر رکھا جائے حکومت پنجاب کی ہدایت پر موثر سروے کے تحت سائٹ ڈویلپمنٹ زونز کی نشاندہی کرکے شہر کی کمرشلائزیشن کرینگے۔

دریں اثناءڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رانا رضوان قدیر کی صدارت میں رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کی حدود میں واقع دکانوں اور کمرشل عمارات کے کرایوں کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور منظوری دی گئی۔