ملتان؛ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری،مزید 125 پکڑے  گئے

36

ملتان،25 اکتوبر(اے پی پی ):وزیراعظم کی ہدایت پر میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایک روز میں مختلف کیٹگریز کے125 بجلی چور پکڑے گئے۔7 ستمبر سے اب تک پکڑے گئے بجلی چوروں کی تعداد 8370 ہو گئی۔ ایک روز میں 108 نئے مقدمات درج، مقدمات کی کل تعداد 8108 ہو گئی۔بجلی چوروں کو مجموعی طور پر55 کروڑ91 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بجلی چوروں سے 24 کروڑ63 لاکھ روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا۔

لودہراں میں میپکو اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں افغان شنواری ہوٹل میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ہوٹل کے تھری فیز میٹر میں لوپ لگا کر میٹر سلو کیا ہوا تھا اور پورے ہوٹل کو بڑے پیمانے پر بجلی سپلائی جاری تھی۔ہوٹل منیجر کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ بستی ملوک میں جدید ریمورٹ کنٹرول سسٹم کے زریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔ گھریلو میٹر میں ریمورٹ کنٹرول سسٹم نصب کر کے ہیوی لوڈ چلایا جا رہا تھا۔جامپور کے نو گو ایریاز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ بستی شریف بورا، بستی سوجلی والا اور بستی قبول میں میپکو ٹیموں نے بجلی منقطع کر کے ایل ٹی لائنیں اتار لیں۔

 7ستمبر سے 24اکتوبر 2023ء تک  ملتان سرکل میں 1111بجلی چوروں کو107270000روپے جرمانہ عائد کیا اور40540000روپے جرمانہ وصول کیا۔1096 مقدمات درج کرواکر933صارفین گرفتارہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 2300 صارفین 114410000روپے جرمانہ عائد کیا اور37210000روپے جرمانہ وصول کیا۔ 2226مقدمات کا اندراج ہوا اور1401بجلی چور گرفتار ہوئے۔ وہاڑی سرکل میں 584صارفین کو38790000 روپے جرمانہ عائد کیا اور19640000روپے جرمانہ وصو ل کیا۔513مقدمات کا اندراج ہوا اور358افراد گرفتار ہوئے۔ بہاولپور سرکل میں 803صارفین کو52960000روپے جرمانہ عائد کیا اور25770000روپے وصولیاں ہوئیں۔800 مقدمات کا اندراج ہواور598 صارفین گرفتارہوئے۔ساہیوال سرکل میں 905صارفین کو63070000 روپے جرمانہ عائد کیا اور33120000روپے جرمانہ وصول ہوا۔873 مقدمات درج ہوئے اور603گرفتاریاں ہوئیں۔رحیم یار خان سرکل میں 1014صارفین کو55230000 روپے جرمانہ عائد اور 18680000روپے وصول ہوئے۔998 مقدمات کا اندراج ہوااور747افراد گرفتارہوئے۔مظفرگڑھ سرکل میں 945صارفین کو56260000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 36810000 روپے جرمانہ وصول ہوا۔922 مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ651بجلی چوروں کو گرفتارکیا۔بہاولنگر سرکل میں 306صارفین کو21880000روپے جرمانہ عائد کیا اور 12830000روپے وصول ہوئے۔ 279 مقدمات کا اندراج ہواجبکہ 240 بجلی چور گرفتارہوئے۔ خانیوال سرکل میں 402صارفین کو49300000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 21710000روپے جرمانہ وصول ہوا۔383مقدمات کا اندراج ہواجبکہ312بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔ریکوری مہم میں ایک لاکھ27 ہزار558 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے2 ارب32 کروڑ روپے سے زائد رقم وصول کر لی۔7ستمبر سے اب تک ریکوری مہم میں جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں  ایک لاکھ 13 ہزار گھریلو نادہندگان سے ایک ارب 11 کروڑ66 لاکھ روپے، 8 ہزار896 نادہندہ تاجروں سے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول،928 صنعتوں کے ذمہ 20 کروڑ30 لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

 جنوبی پنجاب میں واجبات ادا نہ کرنے والے4 ہزار188 زرعی ڈیفالٹرز سے89 کروڑ 21 لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ ایک روز میں لودہراں میں 88 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر8 ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کر کے ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔