ملتان ،13 اکتوبر (اے پی پی )؛وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ بجلی چوروں کے خلاف مہم میں ایک روز میں 114 افراد پکڑے گئے۔87 نئے مقدمات کا اندراج ہوااور2بجلی چوروں کو موقع سے گرفتارکیاگیا۔بجلی چوروں کو2لاکھ30ہزاریونٹس چوری کرنے پر82 لاکھ60ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیااور 21 لاکھ40ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔12اکتوبر 2023ء کو ریجن بھر میں 107گھریلو، 4کمرشل اور 3زرعی ٹیوب ویل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ملتان سرکل میں 23 بجلی چوروں کو2470000روپے جرمانہ عائد کیا17مقدمات درج ہوئے۔ ڈی جی خان سرکل میں 16 صارفین 800000روپے جرمانہ عائد کیا اور15مقدمات کا اندراج ہوا اورایک بجلی چور گرفتار ہوا۔ وہاڑی سرکل میں 10صارفین کو520000 روپے جرمانہ عائداور2مقدمات درج،بہاولپور سرکل میں 20صارفین کو2680000روپے جرمانہ عائد20 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 12صارفین کو660000 روپے جرمانہ عائداور ایک مقدمہ درج،رحیم یار خان سرکل میں 16صارفین کو240000 روپے جرمانہ عائد اور16مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کو200000 روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 5صارفین کو250000روپے جرمانہ عائد کیا اور5 مقدمات کا اندراج کرواکر ایک بجلی چورموقع سے گرفتارہوا۔ خانیوال سرکل میں 6صارفین کو440000 روپے جرمانہ عائد کیا اور5ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔دریں اثناء رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن جاری ہے۔ ایک روز میں مہم کے دوران 47لاکھ40ہزارروپے وصول کرلئے ان میں 5لاکھ روپے رننگ نادہندگان اور 42لاکھ50ہزارروپے مستقل نادہندگان سے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے۔











