میرپورخاص؛چیف ایگزیکٹو آفیسرنے حیسکو ریجن افسران سے بجلی چوری نہ کرنے کرانے کا حلف لیا

16

 

میرپور خاص،13 اکتوبر( اے پی پی ): چیف ایگزیکٹیو آفیسر مظفر علی عباسی نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سرکل آفس میرپورخاص میں حیسکو میرپورخاص ریجن کے افسران جس میں حیسکو چیف مظفر علی عباسی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر حیسکو آصف بھٹو، چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو رمیش،سپرنٹنڈنٹ انجینئر سہیل شیخ ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر فرمان ڈاھری، سپرنٹنڈنٹ انجینئر رشید انصاری سمیت ایگزیگٹو انجینئرز ،ایس ڈی اوز سمیت 18 افسران سے بجلی چوری کرنے کرانے سہولتکاری نہ کرنے کا حلف لیا۔

 تقریب میں میرپورخاص ریجن کے ایکسیئن ، ایس ڈی اوز کے علاوہ انجمن تاجران میرپورخاص کے رہنماءانیس الرحمان شیخ امین میمن نے شرکت کی۔