ملتان ؛محکمہ تعلیم کی کڑی مانیٹرنگ کا فیصلہ ،ڈی سی اچانک گورنمنٹ ملت ہائی سکول پہنچ گئے

39

ملتان،26 اکتوبر( اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے محکمہ تعلیم کی کڑی مانیٹرننگ کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اچانک گورنمنٹ ملت ہائی سکول نیو ملتان پہنچ گئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز کی حالت اور اساتذہ و عملے کی حاضری چیک کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نے طلباءسے ملاقات کی اور نصاب تعلیم کے حوالے سے بریفنگ بھی لی۔

اس موقع پر رضوان قدیر کلاس روم میں بیٹھ گئے اور اساتذہ و طلباءسے سوالات پوچھے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب تعلیمی میدان میں انقلابی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔سکولوں میں بنیادی سہولیات اور نئے فرنیچر کی فراہمی کے اقدامات جاری ہیں۔

رضوان قدیر نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کی درسی تربیت کے ساتھ اخلاقی آبیاری بھی کریں تاکہ مستقبل کے معماروں کو بطور ترقی یافتہ قوم تشکیل میں مدد ملے سکے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو جدید تعلیمی تقاضوں سے روشناس کرانے کیلئے ٹریننگ ناگزیر ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ خصوصی قدم اٹھائے گی۔اس موقع پر محکمہ تعلیم کے افسران کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔