نارروال؛زراعت کے شعبےکو مضبوط اور مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

37

نارووال،04اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے اورانہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے،زراعت کے شعبےکو مضبوط اور مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈوائزری وٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں کھاد کی موجودہ صورتحال کے علاوہ کاشتکاران کے مسائل کے حوالے سے ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ سمیت محکمہ لائیوسٹاک،اصلاح آبپاشی اورپلانٹ پروٹیکشن کے افسران کی طرف سے ڈپٹی کمشنرنارووال کوبریفنگ دی گئی۔

اے ڈی سی آر نے کہاکہ شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کےکردارکو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈوائرزی اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوالے سے محکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کےحوالے سے ڈی ڈی زراعت(توسیع) تنویر احمدتتلہ نےڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں،اس سلسلہ میں عوامی شکایات پر ضلع بھرمیں مختلف مقامات سےکھادوں کے 70نمونے لیے گئےجنہیں متعلقہ لیبارٹری بجھوادیاگیا جن میں اب تک  20نمونہ جات کے رزلٹ موصول ہوئےہیں جن میں 15فٹ جبکہ5کوان فٹ قرار دیا گیاجس کے تحت متعلقہ کھادڈیلرزکےخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے ہیں۔

ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ نے بتایا کہ یوریاکھاد کی فروخت کے اوورچارجنگ کے حوالے سے جاری مہم کے تحت 1لاکھ76ہزارروپےجرمانہ کیاگیاہےاور30مقدمات درج کیے گئےہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لیے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لیے تینوں تحصیلوں میں فارمر ڈے کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔

اجلاس میں کاشتکاران کومتنبہ کیاگیاکہ وہ دھان کے مڈوں اورپرالی کوآگ نہ لگائیں کیونکہ اس سے سموگ پیداہوتاہے جوکہ بیماریوں سمیت حادثات کاباعث بنتی ہیں اس سلسلہ خلاف ورزی کے مرتکب افرادکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں اے ڈی ایل اورڈی ڈی اصلاح آبپاشی ودیگرافسران نے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرنارووال کواپنے اپنے محکموں کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ہیڈکوارٹر احسان الحق پنوں،اے ڈی زراعت سروررضا، افتخاراحمد، ڈپٹی ڈائریکٹراصلاح آبپاشی، ڈی ڈی لائیوسٹاک،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدفرحان کے علاوہ نمائندہ کھادڈیلراورنمائندہ کاشتکاران حاجی محمدارشادنے اجلاس میں شرکت کی۔