نارووال؛ اے ڈی سی کا لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ،جسڑ بائی پاس،ڈیفنس کالونی  کا دورہ

37

نارووال ،12 اکتوبر (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عظیم شوکت نے  نارووال لیڈیز پارک کے لئے مختص جگہ،جسڑ بائی پاس،ڈیفنس کالونی سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اورکوڑا پوائنٹس پر سے کوڑا اٹھانے کے اوقات میں تبدیلی، مختلف مقامات پر رکھی جانے والی ڈسٹ بنز میں اصافہ کرنے اور ڈیوائیڈرز پر گھاس لگانے اور ڈیوائیڈرز کی اطراف سے دھول اور مٹی اٹھانے کے بارے میں واضح ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عظیم شوکت کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی ستھرائی اور میونسپل سروسز میں کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔