نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

45

ملتان، 13 اکتوبر (اے پی پی):نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے  گزشتہ روز یونیورسٹی کے احاطے میں پودا لگا کر  شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔پروفیسرڈاکٹررانا الطاف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ درخت لگانا بہترین صدقہ جاریہ ہے اور درخت اللہ تعالیٰ کی نعمت ہیں۔انہوں نے اساتذہ، طلباء اور سٹاف پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے تمام افسران اوردیگر افراد نے اس موقع پر ملکی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔