چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

61

ملتان ،13 اکتوبر (اے پی پی ):چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملتان میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا محفل میلاد میں ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر بیورو آفیسرز ادارے میں مقیم بچوں اور سٹاف نے شرکت کی ادارے میں رہائش پذیر بچے مرسلین نے تلاوتِ قرآن پاک سے محفل میلاد کا آغاز کیا محفل میلاد میں بچوں حسنین، شعیب، رئیس، مزمل اور دیگر نے حضورﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ پیش کیا گیا اور  چائلڈ پروٹیکشن بیورو سٹاف نے بھی حضرت محمد ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کیے محفل میلاد کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر نے کہا کہ حضرت محمدﷺ سے عشق ہم سب کے ایمان کا لازمی حصہ ہے اور کہا نبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیر ا ہو کرہی دنیا وآخرت مین کامیابی ملتی ہے اور انہوں نے کہا نبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کی تربیت کی جارہی ہے۔