نوشہرہ ورکاں؛ مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی  کے لیے  احتجاجی ریلی

54

نوشہرہ ورکاں، 12 اکتوبر( اے پی پی ):فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پراسرائیل کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے  نجی سکول  کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی میں نجی سکول کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی ، ریلی کے شرکاء اسرائیل مردہ باد ، اور اسرائیل کا جو یار ہے ، وہ غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔

 ریلی بدورتہ روڈ سے ہوتی ہوئی تھانہ چوک میں پہنچی اور وہاں پر احتجاج ریکارڈ کروا کر کڑیال روڈ سے واپس سکول میں اختتام پذیر ہوئی۔

 مقررنین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس دنیابھرکی امت مسلمہ کی عظیم جگہ ہے جس کے لیئے کسی قربانی دینے سے دریخ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کے مسلمانوں پر جارحانہ رویہ ،مظالم بند کرکے بیت المقدس پر قبضہ ختم کیاجائے۔