پشاور؛نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے طالبعلم کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے ، صوبائی نگران وزیر اطلاعات

47

پشاور، 12 اکتوبر (اے پی پی):صوبائی نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے راہزنوں کی فائرنگ سے ایڈورڈ کالج کے طالب علم حسن طارق کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے ،مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واقعہ پر آئی جی پی سے رپورٹ طلب کی ہے۔  لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جیو فینسگ کی، سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرلی گئی ہیں۔ سی سی پی او نے واقعہ کے فوراً بعد جائے وقوعہ کا دورہ کیا، سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جبکہ چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد سے آج صبح تک ایس ایس پی آپریشن تحقیقات کی نگرانی کرتے رہے، مجرمان تک کیفر کردار تک پہنچانے میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طالب علم مطمئن رہیں، حکومت اور اداروں پر اعتماد رکھیں، کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔