نوشہرہ ورکاں؛ ڈی سی گوجرانوالہ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ، میسر سہولیات کا جائزہ لیا

59

نوشہرہ ورکاں،29 اکتوبر (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل نے نوشہرہ ورکاں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں میسر سرکاری ادویات مریضوں کو بلا تفریق دی جائیں اور دیگر جو سہولتیں یہاں موجود ہیں وہ بھی مریضوں کو فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچے تو سرجن ڈاکٹر عرفان ریاض نے انہیں ویلکم کیا ۔ ڈپٹی کمشنر انکے ہمراہ ہسپتال کے تمام شعبوں میں گئے اور مریضوں سے بھی ملاقات کے دوران ہسپتال میں میسر سہولتوں بارے پوچھا۔

 ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض موہل کو بتایا کہ ہسپتال میں سات بیڈ کے ڈائیلاسز سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تحصیل ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں صفائی اور دیگر نظام کو بہتر دیکھ کر خوش ہوئے اور گوجرانوالہ روانگی سے قبل اسسٹنٹ کمشنر آفس سمیت ریونیو دفاتر میں جا کر ماحول کا جائزہ لیا۔

 انہوں نے چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں شیخ منیر احمد آزاد کو یقین دہانی کرائی ہے کہ نوشہرہ ورکاں میں فور ویلر چھوٹی گاڑیوں کا ٹرائی سینٹر جلد قائم ہو جائیگا۔