لاہور۔10 اکتوبر ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کا مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شاہدہ فرخ بھی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان اور ہسپتال میں فرائض سر انجام دینے والے ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزنگ ٹیچنگ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ، گائنی وارڈ اور ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ایم ایس مزنگ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر احسن اعوان نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اجلاس کی صدارت بھی کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو ترجیی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج و معالجہ کی فراہمی میں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔











