لاہور2اکتوبر(اے پی پی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرمال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز کر دیا گیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب کابینہ کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیا اور ڈسٹ فری روڈ بنانے کے لئے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے گرین بیلٹ پر معیاری گھاس لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں اور کہا کہ پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے پر کام شروع کردیاگیاہے۔مال روڈ کی گرین بیلٹ میں معیارری گھاس لگائی جا رہی ہے، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے۔اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔











