وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی والدین سے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل

21

اسلام آباد ، 02 اکتوبر (اے پی پی ): وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے  قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے قوم کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ آج سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کا مقصد قوم کے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میری والدین سے درخواست ہے کہ اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔