پتوکی ؛نبی اکرم ﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں ، امیرانٹرنیشنل ختم نبوتﷺ موومنٹ کا تقریب سے خطاب

44

 

پتوکی،3 اکتوبر( اے پی پی): انٹرنیشنل ختم نبوت ﷺموومنٹ پاکستا ن کے امیر،ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے جناح حال پتوکی میں ھلہ چوک پتوکی کا نام تبدیل کرکے نیانام ختم نبوت ﷺچوک رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی اکرمﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں۔پیغمبر اسلامﷺ کی تعلیمات پر عمل کرکے آ ج بھی مسلمان دنیا میں اپنا کھو یا مقام پھر حا صل کرسکتے ہیں ،نبی آخر الزماںﷺ کی ہستی پوری کائنات کیلئے باعث رحمت و برکت ہے ۔

خاتم البنینﷺ حرمت و عزت کی حفاظت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے، ان کے ذکرکے لیے ہمیں موت بھی آجائے تو یہ سودا مہنگا نہیں ہے۔ ختم نبوتﷺ کی حفاظت کے لیے ہم نے اپنی جانیں وقف کررکھی ہیں آپﷺ کسی خاص علاقے قوم اور ملک کے نہیں بلکہ ساری انسانیت کے رہبر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نسل نو کو حضورﷺ کی سیرت اور تعلیمات سے آگاہ کیا جائے اور آپﷺ کے فر مودات پر عمل کرکے دنیا وی اور اخروی بھلائی حاصل کی جائے ۔تمام مسلمان ممالک کو مل کر پوری دنیا خصوصا ًمغربی دنیا میں پاک پیغمبر ﷺکی شخصیت اور تعلیمات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر نا چاہیے۔

 اس موقع پرمدارس حرم شریف فضیلت الشیخ حضرت مولانا عبدالروو المکی نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود ، صدر بار ایسوسی ایشن پتوکی چوہدری سبقت اسلام،چیئر مین سپریم کونسل پریس کلب حافظ محمود ،خالد گھمن سمیت دیگرکو ختم نبوت ﷺشیلڈ پیش کی گئیں۔ سینئر صحافی محمد وقاص کاشی سمیت دیگر موقع پر موجود تھے آخر میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔