پتوکی :تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی کارروائی، کار سوار منشیات فروش گرفتار

71

پتو کی۔ 13 اکتوبر ( اےپی پی): تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ چھانگا مانگا آدھن روڈ پر چوکی پتوکی پولیس نے ناکہ بندی چیکنگ کے دوران مشکوک جان کر ایک کار کو روکا گیا چیکنگ کے دوران کار سے 1322گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے کار سوار ملزم زوهیب پاشا کو موقع پر گرفتار کرلیا اور کار نمبری7444 LZE قبضہ میں لیکر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ایس ایچ او سٹی محبوب عالم نے اے پی پی ڈیجیٹل نیوز چینل کو بتایا کہ منشیات فروشوں جواریوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔