چنیوٹ،19 اکتوبر(اے پی پی): ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے وکلا کی جانب سے فلسطینیوں کے حق میں ضلع کچہری سے ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گئی، مکمل ہڑتال کا اعلان عدالتی بائیکاٹ کیا گیا، اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مکمل ہڑتال کی گئی وکلا برادری نے فلسطینیوں کے حق میں ضلع کچہری سے ختم نبوت چوک تک ریلی نکالی گئی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ رائے منیر ظفر سنگرا ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب چوہدری ایڈووکیٹ، سابق صدر بار اشرف محمود گجر ایڈووکیٹ، اورنگزیب ملک ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جانب سے جارحیت اور نا جائز طور پر جنگ کو روکا جائے نہتے فلسطینیوں کو نہ صرف سر عام شہید کیا جا رہا ہے بلکہ ان کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ مسئلہ فلسطین کی وجہ سے پوری مسلم امہ میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کی ظلم و بربریت پر چنیوٹ کی وکلاء برادری شدید مذمت کرتے ہیں حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اپنی آواز بلند کرے۔ اسرائیل ناجائز ریاست ہے فلسطین پر حملے روکنے اور فلسطینیوں کی مکمل آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن فلسطینیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج ہڑتال کررہی ہے۔ کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔











