چنیوٹ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلسطینیوں کی جدوجھد آزادی کی تحریک کے حق میں ریلی نکالی گئی

34

 

چنیوٹ۔13 اکتوبر(اے پی پی) : چنیوٹ میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام فلسطینیوں کی جدوجھد آزادی کی تحریک کے حق میں ریلی نکالی گئی جو مرکز مدینہ سے شروع ہو کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی کس کی قیادت چوہدری محمد ادریس صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع چنیوٹ نے کی امیدوار برائے ایم پی اے چوہدری محسن گجر نے نگرانی کی جس میں سینکڑوں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محسن گجر، چوہدری محمد ادریس، عمر فاروق انجم چنیوٹی، مفتی عمران جمیل، عمران جٹ، حافظ عبدالقیوم، چوہدری عبد الرشید گجر، چوہدری فاروق گجر، حاجی نذیر گجر، میاں امجد آرائیں اور دیگر نے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے دہشت گردی اور بمباری کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اپنے خطاب میں کہا کہ عالم اقوام فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے ظلم و بربریت کے واقعات کی روک تھام کیلئے فوری طور پر اقدامات کرے مقررین نے کہا کہ فلسطینیوں کی جدوجھد آزادی ضرور رنگ لائے گی اور قبلہ اول انشاء اللہ آزاد ہو کر رہے گا اس سلسلہ میں پاکستانی حکومت بھی فلسطینیوں کی جدوجھد آزادی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں-