دیپالپور،13 اکتوبر( اے پی پی ): فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں جن میں سینکڑوں شہریوں ، سول سوسائٹیوں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
دیپالپور میں فلسطینی مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل کے خلاف جماعت اسلامی،کسان بورڈ پاکستان،سنی تحریک اور سول سولجر موومنٹ کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔
ریلیوں میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت سول سوسائٹی ،وکلاء اساتذہ اور شہریوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے بازی کی ۔
ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت مسلم امہ کا دینی فریضہ ہے فلسطین کی عوام کئی دہائیوں سے اسرائیلیوں کے ظلم و بربریت کا شکار ہیں ،امت مسلمہ کو او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مشترکہ سخت موقف اپناتے ہوئے فلسطین کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور اور موثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔











