ڈیرہ بگٹی؛ ڈپٹی کمشنر کا  بچوں کو پولیو کے قطرے پلا 7روزہ پولیو مہم کا افتتاح

21

ڈیرہ بگٹی ، 02 اکتوبر(اے پی پی ):  ڈیرہ بگٹی میں 7روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈی ایچ او   آفس   میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد  نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ۔ مہمکے دوران ضلع بھر میں 5 سال  تک کے  70000سے زائد  بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان  بگٹی کا کہنا تھا کہ ضلع کے 18 یونین کونسل میں 216موبائل ٹیمیں 25فکس پوائنٹ اور 17 ٹرانزنٹ پوائنٹ بناے گئے ہیں جو 5 سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلاآئیں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچاؤ کے لئے پولیو کے قطرے ضرور پلآئیں تاکہ ہمارا معاشرہ پولیو جیسے مرض سے پاک صاف رہے۔

 پولیو مہم کے دوران ایف سی پولیس اور لیویز کے جوان پولیو ٹیموں کے حفاظت کے لئے فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔