ڈیرہ غازی خان؛ منشیات سمگلر گرفتار ،ڈیڑھ من چرس برآمد

41

ڈیرہ غازی خان،10اکتوبر(اے پی پی):بارڈر ملٹری پولیس(بی ایم پی) ڈیرہ غازی خان نے کارروائی کے دوران ڈیڑھ من چرس برآمد کرکے سمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈنٹ بی ایم پی مشتاق احمد ٹوانہ نے کہا کہ ہماری فورس نے بلوچستان سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کوشش ناکام بنا دی ہے اور ایک مشکوک گاڑی کی تلاشی لی گئی جس میں سے ڈیڑھ من چرس برآمد ہوئی ہو اور  منشیات فروش سمگلر عزیز اللہ ولد سیف اللہ جو بلوچستان کے ضلع پشین کا رہائشی ہے اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں  ایس ایچ او ساکر نجیب قیصرانی سمیت بارڈر ملٹری پولیس اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا اور میں ان کی  کوشش کو سراہتا ہوں اور کیونکہ ہم نے منشیات جیسی لعنت سے نوجوان نسل کو دور رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کو بلوچستان کے ضلع پشین سے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپا کر پنجاب کے شہر ڈسکہ سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

اس موقع پر  کمانڈنٹ بی ایم پی نے ایس ایچ او کو 20 ہزار ،ایڈیشنل ایس ایچ او کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی اسناد بھی دیں۔