گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ بس سروس کا دوبارہ آغاز

76

سیالکوٹ،12اکتوبر (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں طالبات کے لیے ٹرانسپورٹ بس سروس کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ جی سی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زرین فاطمہ نے ٹرانسپورٹ  بحالی سروس کا افتتاح کیا۔

انہوں نے کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اللہ تعالی کا شکراور  اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، اپنا عہدہ سنبھالتے ہی اولین  ترجیح تھی کہ طالبات کے لیے بس سروس کو دوبارہ بحال کریں اورآج بس سروس بحالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کی سہولیات کے لیے ٹرانسپورٹ  جیسے مسائل کو  حل  کرنے کے لیے  ان کی ٹیم نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ  سروس کو مارچ 2020 میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند کرنا پڑا ، جس کو ساڑھے تین سال بعد بحال کیا جارہا ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ سروس طالبات کے لیے پرانے کرایوں پر  بحال کی ہے۔

پر یونیورسٹی  انتظامیہ ، سماجی ورکرز اور طالبات نے تقریب میں بھر پور شرکت کی۔افتتاح کے بعد اساتذہ  ، معزز مہمانوں اور طالبات نے  بس کا  سفر بھی کیا۔