گوجرانوالہ، 13 اکتوبر(اے پی پی):گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 37ویں روز میں داخل، مزید 44 بجلی چور پکڑے گئے اور ان کو 30 لاکھ36ہزارروپے کے جرمانے کیے گئے۔
اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 1828 ہوگئی،تمام بجلی چوروں کو15کروڑ65 لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے،71 زرعی ،10 صنعتی، 58 کمرشل اور1689 گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آئے،بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی ہیں۔
گیپکوچیف انجینئرمحمدایوبکا کہنا تھا کہ بجلی چوروں اور نادہندگان سے قومی خزانے کی ایک ایک پائی وصول کریں گے،ان کیلئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اپنے واجبات بروقت ادا کریں اور بجلی چوروں کے خلاف جہاد میں گیپکو کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے مزید کہا شہری ارد گرد بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں۔











