بھکر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

22

بھکر، 04 نومبر(اے پی پی):بھکر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پولیس تھانہ  نے چوری ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم دلاور حسین سے دو عدد موٹر سائیکل چوری شدہ مالیتی ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور نقد رقم مال مسروقہ  50 ہزار روپے برامد کی،انچارج چیک پوسٹ دا جل  معہ ٹیم نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے دو عدد گاڑیوں میں اضافی لگے ہوئے ٹینک سے دو ہزار لیٹر غیر قانونی ایرانی ڈیزل برآمد کر کے ملزمان پر مقدمات درج کر دئیے اور گاڑیاں قبضہ پولیس میں لے لیں۔

ایس ایچ او تھانہ  معہ ٹیم نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اسلحہ کی تصویر پر کارروائی کرتے ہوئے دو عدد پسٹل 30 بور دو ملزمان نصیر الدین اور منیر پر اسلحہ ناجائز رکھنے اور سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل کرنے پر مقدمات درج،ایس ایچ او تھانہ  معہ ٹیم نے ایک منشیات فروش نادر علی کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کیا۔ اس موقع پر ڈی پی اوبھکر محمد نوید  نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ضلع بھکر سے سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔