بہاولنگر؛ منڈی صادق گنج میں پاگل کتوں کا شہریوں پرحملہ،23 افراد زخمی

15

 بہاولنگر ،8 نومبر( اے پی پی ): بہاولنگر کے علاقہ منڈی صادق گنج میں پاگل کتوں کا شہریوں پرحملہ ، کتوں کے کاٹنے سے خواتین سمیت 23 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پاگل کتوں نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا ہے شہریوں نے ایک کتے کو ہلاک کردیا دوسرے کی تلاش جاری ہے، زخمیوں میںغلام حسین ، چراغ شاہ ، عبدالغفار ، محمدبلال ، ثوبیہ بی بی ودیگر شامل ہیں۔