فیصل آباد ،8 نومبر( اے پی پی ): سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے امن کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران شریک تھے ۔ مولانا فیض رسول، مولانا یاسین ظفر، مولانا ضیاء مدنی،سید جعفر شاہ نقوی اور انجمن تاجران کمیٹی کے ممبران میں سے محمد اسلم بھلی،امین بٹ، راشد بٹ سمیت کرسچن وفد پاسٹر ایمرک جوزف و دیگر ممبران نے شرکت کی۔
ملاقات میں سٹی پولیس آفیسر نے سکیورٹی کے حوالے سے تمام شرکاءسے قابل عمل تجاویز لیں، سکیورٹی کے حوالے سے متعلقین کو ہدایا ت جاری کیں ،منتظمین و ممبران امن کمیٹی اور پولیس افسران اپنے اردگرد مشکوک افراد پرکڑی نظر رکھیں گے۔
سی پی ا و نے شرکاء سے ان کے مسائل سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے اوران کو یقین دلایا کہ پولیس شہر میں امن قائم رکھنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر نے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مسلمانوں کے تمام فرقوں کے درمیان رواداری،اتفاق قائم رکھنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں برداشت کے پہلوکو کوفروغ دیں۔











