ملتان؛الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کا آغاز کردیا

13

 ملتان ،8 نومبر( اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر جنرل الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات کا آغاز کردیا ہے، حکومت پنجاب نے شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو سرکاری ملازمین کی صورت میں افرادی قوت فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن اور ضلعی محکموں کے کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر فرسٹ غلام عباس نے الیکشن تیاریوں پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا کہ جنرل انتخابات کے انعقاد کیلئے ضلعی انتظامیہ الیکشن کمیشن کو مکمل معاونت فراہم کرے گی کیونکہ آئین پاکستان ضلعی محکموں کو جنرل انتخابات میں کردار ادا کرنے کا پابند کرتا ہے۔

رضوان قدیر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر پولنگ سٹیشن اور عملہ تعیناتی کا پلان تشکیل دینگے اس سلسلے میں تمام ضلعی محکمے پولنگ سٹاف کیلئے ملازمین کی فہرستیں فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔بعد ازاں ضلعی محکموں کی جانب سے پولنگ پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔