ملتان؛بچوں کے تحفظ حقوق استحصال اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد

30

ملتان، 4 نومبر(اے پی پی ):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر بچوں کے تحفظ حقوق استحصال اور چائلڈ ٹریفکنگ کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا،آگاہی سیشن کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے عبدالرزاق ٹرسٹ سکول صادق کالونی میں کیا گیا، آگاہی سیشن میں ترجمان بیورو راؤ نوید مختار، سکول پرنسپل زبیدہ رزاق، سماجی شخصیات ظفر شاہین، یاسمین خاکوانی، عباس راجپوت، عدنان عتیق ٹیچرز اور طلباء نے شرکت کی۔

آگاہی سیشن کے دوران بیورو ترجمان راؤ نوید مختیار کی جانب سے شرکاء اور بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ورکنگ چائلڈ ہیلپ لائن 1121 بارے آگاہی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  آگاہی سیشن کا مقصد بچوں کے استحصال کی روک تھام چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کی پروموشن اور آگاہی دینا تھا ۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر بچوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں  نے کہا آگاہی سیشن کے دوران بچوں کے تحفظ بچوں کے استحصال چائلڈ ٹریفکنگ کی کی روک تھام چائلڈ ہیلپ لائن 1121 کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔