ملتان، 04 نومبر(اے پی پی ):کیو ایس ایل 2023ء کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ اولین سپورٹس اور زواری کلب نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔ سپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر کھیلے گئے 20 اوورز میچز کے نتائج کے مطابق اولین سپورٹس کے پہلے بیٹنگ میں 214/6 کا مجموعہ ترتیب دیا ۔ القاسم مقررہ اوورز میں 141/7جوڑ پائی۔ اولین کے اوپننگ جوڑی جنید خان نے تیزرفتار 90 رنز بنائے اور مدثر گیلانی کو جارحانہ 77رنز بنانے اور 2وکٹیں اڑانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دوسرے میچ میں زواری اکیڈمی نے مدمقابل ٹیم جہانیاں ٹائیگرز کی اننگز کو 146 تک محدود کرنے کے بعد 19.3اوورز میں ٹارگٹ 7وکٹیں گنوا کر حاصل کیا۔زواری کلب کے آل راؤنڈر محمد عرفان کو 5آؤٹ کرنے اور صرف 7گیندوں پر 35 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کیو ایس ایل 2023ء کے چیف آرگنائزر شاہد صدیق کے مطابق ایونٹ کی خاص بات یہ کہ تمام ٹیمیں بغیر انٹری فیس کے کھیل رہی ہیں ۔











