ملتان ،یکم نومبر 2023 ء ( اے پی پی ): نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد کے وفد کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد اور مختلف شعبوں کا دورہ، 38ویں مڈکیریئر سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر مہناز خاکوانی کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور طبی سہولیات سمیت دیگر اہم آمور کا جائزہ لیا۔
اپنے اس دورے کے دوران سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران نشتر سکل لیب بھی گئے اور بیسک لائف سپورٹ کے حوالے سے جاری ورکشاپ کا مشاہدہ کیا۔ دریں اثنا ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں وفد کو نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی اور اس موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت وفد کے اراکین کو پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سوینئر بھی پیش کیے گئے۔
اراکین نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں اور جاری تعلیمی وتدریسی سرگرمیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے نشتر انتظامیہ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔











