ملتان،یکم نومبر (اے پی پی ): نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 22 ایم فور کی جانب سے سموگ/فوگ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کے وژن کے مطابق، ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون محمد سلیم کی ہدایت پرسیکٹر کمانڈر ایم فور چوہدری فراست علی بھنڈرکے حکم پر بیٹ نمبر 22 میں سموگ/فوگ کی اگاہی کے لئے نجی کمپنی کے اشتراک سے سیمینارکا اہتمام کیاگیا،جس میں ڈی ایس پی ضرغام عطاء،ایڈمن آفیسرمحمد کامران،انسپکٹرگل حمیدخاں، انسپکٹر گلزار حسین، نجی کمپنی کے مینیجراقرار بلوچ ،شیر خان، سول سوسائٹی کے افراد ،ڈرائیورز اور وکلاء نے شرکت کی۔
سیمینار کے دوران انسپکٹر گلزاراحمد نے سموگ/ فوگ کی اگاہی کے سلسلہ میں لیکچر دیا اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کے لئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی طرف سےکئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دی۔











