ملتان :آل پاکستان انٹر بورڈز جمناسٹک چیمپئن شپ تعلیمی بورڈ شروع ہو گئی

72

ملتان، 02 نومبر (اے پی پی ):آل پاکستان انٹر بورڈز جمناسٹک چیمپئن شپ تعلیمی  بورڈ ملتان کے کیمپس گراؤنڈ پر شروع ہو گئی   ہے۔

آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار نے بتایا چیمپئن شپ میں میزبان ملتان سمیت 7تعلیمی بورڈز کی ٹیمیں شریک ہیں ،افتتاحی روز کھلاڑیوں کی آفیشل بریفنگ کے بعد ابتدائی مقابلے کروائے گئے ۔ جس میں ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ایجوکیشن ، ٹیوٹا لاہور، پشاور ،گوجرانوالہ اور کراچی بورڈ کے جمناسٹ نے حصہ لیا۔ ججنگ پینل اظہار حیدر ، شہباز فضل،غلام حر اور عبدالستار پر مشتمل تھا۔  نعیم اللہ خان جمناسٹ  کی پرفارمنس کے مطابق رواں تبصرہ پیش کرتے رہے۔۔اج ایونٹ کے دوسرے اور آخری روز تقریب تقسیم انعامات بھی منعقد کی جائے گی۔