کوئٹہ 2،نومبر (اے پی پی) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آئی جی آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اس دوران پولیس کے چاک و چوبند دستے نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء یادگارپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یادگار شہداء پولیس اور ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پراظہار ُخیال کرتے ہوئے کہا جرائم کی روک تھام کیلئے کنٹرول سینٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے انھوں نے کہا کہ بارڈر کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر طور پر مینج کیا جاررہا ہے انھوں نے کہا کہ میگا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات کی روشنی جرائم کی روک تھام کا موثر میکنزم تشکیل دیا جاسکتا ہیصوبے کے تمام پولیس تھانوں میں مینوول کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے نظام سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔دور جدید کے تقاضوں کے مطابق پولیس کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے اپنایا گیا نظام قابل تعریف ہے بلوچستان پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بحالی امن کے لئے بلوچستان پولیس کے جوانوں نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حسب ضرورت وسائل فراہم کریں گے۔











