نوشہرہ ورکاں،18نومبر(اے پی پی):پنجاب بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی صبح سے لیکر تین بجے تک سمارٹ لاک ڈاؤن رہا،ایس او پی کے مطابق تجارتی مراکز میں کاروبار اور دُوکانیں بند رہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کی ہدایت پر انسپکٹر انکروچمنٹ میاں عمران نذیر نے سرکاری گاڑی پر دیگر عملےکے ساتھ تجارتی مراکز کا وزٹ کیا اور تاجران کو تین بجے تک کاروبار و دُوکانیں بند رکھنے کی تلقین کی۔