واہ کینٹ؛  پولیس اور  ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ ، ایک خطرناک ڈاکو گرفتار

13

واہ کینٹ،08 نومبر( ا ے پی پی): ٹیکسلا ٹھٹھہ خلیل روڈ پر رات گئےپولیس اور موٹر سائیکل سوار 03 ڈاکؤوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے ہیں، گرفتار ڈاکو کی شناخت ارباز کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک ماہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے خاتون کو زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے،گرفتار ڈاکو نے ٹیکسلا صدرواہ کے علاقہ میں مزید متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔

 واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی جا رہی ہے۔

ڈاکؤوں کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا تاہم پولس پارٹی محفوظ رہی، ڈاکؤوں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک خطرناک و مطلوب ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔