کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریلوے پھاٹک چک آر ایس پر زیر تعمیر فلائ اوور کا دورہ

10

 

ملتان ،07 نومبر (اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ریلوے پھاٹک چک آر ایس پر زیر تعمیر فلائ اوور کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پھاٹک کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول تھا۔عوامی شکایات کے ازالے کیلئے  فلائ اوور سائٹ پر کام کی رفتار بڑھائ جائے۔ایکسئن ہائ ویز غلام نبی نے کہا کہ 1ارب روپے کی لاگت سے فلائ اوور کی تعمیر جاری ہے۔ 31 جنوری 2024 تک فلائ اوور کو مکمل کرلیا جائے گا۔ 34 ریل گاڑیاں اس پھاٹک سے گزرتی تھیں جس سے شہری اذیت کا شکار تھے۔28 فٹ چوڑے فلائ اوور کی تعمیر سے ٹریفک روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔