چنیوٹ؛ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحویالیات کی انسداد سموگ کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں،ڈی سی

12

 

چنیوٹ،07 نومبر(اے پی پی) : ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ / محکمہ ماحولیات کی انسداد سموگ کے حوالے کارروائیاں جاری ہیں۔دھواں چھوڑنے والے بھٹوں اور فیکٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے ۔ضلع بھر میں ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کاروائیاں جاری ہیں۔زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے اور دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جا رہی ہے۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں ضلع بھر میں اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریز کی انسپیکشن کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں،ضلع بھر میں اب تک ٹوٹل 109 بھٹوں اور 43 انڈسٹریز کو وزٹ کیا زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ اپنانے والے 32بھٹوں کو سیل کیا گیا۔

22 بھٹہ مالکان اور 9 فیکٹریوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی بھٹہ مالکان کو 42 لاکھ جبکہ فیکٹریوں کے مالکان کو 6 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔سموگ کے تدراک کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا رہا ہے۔فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں جاری ہیں۔ماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا باعث بننے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔