سکھر،02فروری(اے پی پی): آئی بی اے یونیورسٹی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے تقریب کا انعقاد ہوا ۔ تقریب سے وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے عالمی برادری سے بھارت کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز کے لئے اکیڈمکس اور طلبا ءو طالبات کا کردار بہت اہم ہے۔ کشمیر کاز پاکستان کا سول ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو کشمیریوں بھائیوں کا درد محسوس کرتے ہوئے موجود پلیٹ فارمز پر کشمیر کاز کو سپورٹ کرنا چاہئے،انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی سخت مذمت کی۔











